امریکہ کورونا وائرس پھیلا کر دنیا پر تسلط حاصل کرنا چاہتا ہے
امریکہ اور اسرائیل دنیائے عرب اور عالم اسلام میں ان کے ذریعہ تسلط پیدا کررہے ہیں
یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ نے سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کو خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے آلہ کار اور غلام قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل دنیائے عرب اور عالم اسلام میں ان کے ذریعہ تسلط پیدا کررہے ہیں
شیئرینگ :
یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ نے سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کو خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے آلہ کار اور غلام قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل دنیائے عرب اور عالم اسلام میں ان کے ذریعہ تسلط پیدا کررہے ہیں۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کے حکام کو خطے میں امریکہ اور اسرائیل کا آلہ کار اور غلام قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل دنیائے عرب اور عالم اسلام میں ان کے ذریعہ تسلط پیدا کررہے ہیں۔
انصار اللہ کے سربراہ نے یوم شہید کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یمنی قوم کو گھٹنے ٹیکنے کی غرض سے سعودی عرب نے یمن پر فوجی یلغار کا آغاز کیا لیکن یمن کے غیور اور بہادر عوام نے سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا ڈٹ کا مقابلہ کیا اور اس سلسلے میں ہمارے شہیدوں نے اہم اور بنیادی کردار ادا کرکے سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کو شکست اور ناکامی سے دوچار کردیا ہے۔ عبدالملک بدرالدین حوثی نے کہا کہ امریکہ نے در حقیقت سعودی عرب اور امارات کے ذریعہ یمن میں اپنے پنجے گاڑنے کی کوشش کی جسے یمنی عوام نے استقامت اور پائداری کے ساتھ ناکام بنادیا ہے۔یمن کی اسلامی تنظیم کے سربراہ نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو دنیا بھر میں کورونا وائرس پھیلانے کا ذمہ دار قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے لئے انسانوں کا قتل عام کوئی بڑی بات نہیں وہ اس سے پہلے بھی مہلک ہتھیاروں سے ہزاروں افراد کو قتل کرچکے ہیں اور اب وہ کورونا وائرس کے ذریعہ انسانوں کے قتل عام پر کمربستہ ہوگئے ہیں۔
انصار اللہ کے سربراہ نے دنیا بھر اور خاص طور پر فلسطین، عراق، شام ، لیبیا اور بعض دیگر اسلامی ممالک ميں امریکہ کے بھیانک جرائم پر اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اکثر اسلامی ممالک پر مسلط حکمراں امریکی آلہ کار ہیں جن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکمراں سر فہرست ہیں۔