کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں 23 مارچ کی تمام تقریبات ملتوی کردی گئی
پاکستان میں کل 23 مارچ بروز پیر کو ہونے والی یوم پاکستان کی مناسبت سے تمام تقریبات منسوخ کر دی گئی ہے۔
یوم پاکستان کے موقع پر قومی اعزازات کی مرکزی تقریب کل ایوان صدر میں ہونا تھی جس میں صدرعارف علوی نے مختلف شخصیات کوعسکری وسول اعزازات سے نوازنا تھا
شیئرینگ :
پاکستان میں کل 23 مارچ بروز پیر کو ہونے والی یوم پاکستان کی مناسبت سے تمام تقریبات منسوخ کر دی گئی ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کل 23 مارچ بروز پیر کو ہونے والی یوم پاکستان کی مناسبت سے تمام تقریبات منسوخ کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر قومی اعزازات کی مرکزی تقریب کل ایوان صدر میں ہونا تھی جس میں صدرعارف علوی نے مختلف شخصیات کوعسکری وسول اعزازات سے نوازنا تھا۔ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤسز میں ہونے والی اعزازات کی تقاریب بھی منسوخ کر دی گئیں ہیں۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق اعزازات کی تقریب عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر منسوخ کی گئی ہے جبکہ صورتحال بہتر ہونے پر منسوخ کی گئیں تمام تقاریب منعقد کی جائیں گی۔