اگر ہمارے پاس وسائل ہوتے تو پورے ملک کو لاک ڈاون کردیتے
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر ہمارے حالات اٹلی اور چین کی طرح ہوتے تو پھر پورا پاکستان لاک ڈاؤن کردیتا۔
بحث چل رہی ہے کہ ملک کولاک ڈاؤن کرنا چاہیے، لاک ڈاؤن یا کرفیو کا مطلب شہریوں کو گھروں میں مکمل بند کردینا ہے،
شیئرینگ :
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر ہمارے حالات اٹلی اور چین کی طرح ہوتے تو پھر پورا پاکستان لاک ڈاؤن کردیتا۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر ہمارے حالات اٹلی اور چین کی طرح ہوتے تو پھر پورا پاکستان لاک ڈاؤن کردیتا۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ بحث چل رہی ہے کہ ملک کولاک ڈاؤن کرنا چاہیے، لاک ڈاؤن یا کرفیو کا مطلب شہریوں کو گھروں میں مکمل بند کردینا ہے، اگر آج پورا لاک ڈاؤن کردیتا ہوں تو دہاڑی والے گھروں میں بند ہوجائیں گے، 25 فیصد غریب لوگوں کا کیا ہوگا، کیا ہمارے پاس اتنے وسائل ہیں کہ دہاڑی والے تمام لوگوں کو گھروں میں خوراک پہنچاسکیں۔ عمران خان نے کہا کہ میں آج پورا پاکستان لاک ڈاؤن کردیتا اگر ہمارے حالات اٹلی اور چین کی طرح ہوتے، ہم نے اسکول، یونیورسٹیاں اور شاپنگ سینٹرز بند کردیے ہیں تاہم عوام کو خود اپنے آپ کو لاک ڈاؤن کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو کھانسی، نزلہ یا زکام ہے تو خود کو آئیسولیشن میں رکھیں، فلو ہونے پر اسپتال جانے کے بجائے گھر میں احتیاط کریں، احتیاط نہ کرنے سے بیماری تیزی سے پھیلے گی۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...