تاریخ شائع کریں2020 22 March گھنٹہ 19:09
خبر کا کوڈ : 456029

اگر ہمارے پاس وسائل ہوتے تو پورے ملک کو لاک ڈاون کردیتے

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر ہمارے حالات اٹلی اور چین کی طرح ہوتے تو پھر پورا پاکستان لاک ڈاؤن کردیتا۔
بحث چل رہی ہے کہ ملک کولاک ڈاؤن کرنا چاہیے، لاک  ڈاؤن یا کرفیو کا مطلب شہریوں کو گھروں میں مکمل بند کردینا ہے،
اگر ہمارے پاس وسائل ہوتے تو پورے ملک کو لاک ڈاون کردیتے
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر ہمارے حالات اٹلی اور چین کی طرح ہوتے تو پھر پورا پاکستان لاک ڈاؤن کردیتا۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر ہمارے حالات اٹلی اور چین کی طرح ہوتے تو پھر پورا پاکستان لاک ڈاؤن کردیتا۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ بحث چل رہی ہے کہ ملک کولاک ڈاؤن کرنا چاہیے، لاک  ڈاؤن یا کرفیو کا مطلب شہریوں کو گھروں میں مکمل بند کردینا ہے، اگر آج پورا لاک ڈاؤن کردیتا ہوں تو دہاڑی والے گھروں میں بند ہوجائیں گے، 25 فیصد غریب لوگوں کا کیا ہوگا، کیا ہمارے پاس اتنے وسائل ہیں کہ دہاڑی والے تمام لوگوں کو گھروں میں خوراک پہنچاسکیں۔ عمران خان نے کہا کہ میں آج پورا پاکستان لاک ڈاؤن کردیتا اگر ہمارے حالات اٹلی اور چین کی طرح ہوتے، ہم نے اسکول، یونیورسٹیاں اور شاپنگ سینٹرز بند کردیے ہیں تاہم عوام کو خود اپنے آپ کو لاک ڈاؤن کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو کھانسی، نزلہ یا زکام ہے تو خود کو آئیسولیشن میں رکھیں، فلو ہونے پر اسپتال جانے کے بجائے گھر میں احتیاط کریں، احتیاط نہ کرنے سے بیماری تیزی سے پھیلے گی۔
https://taghribnews.com/vdcf0vdj1w6dtxa.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ