کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے اہلخانہ کیلے مدد کی جائے، آیت اللہ سیستانی
آیت اللہ سیستانی کی جانب سے کورونا وائرس سے متاثر افراد کے اہلخانہ کی مدد پر تاکید
عراق کے شہر نجف الاشرف میں مرجع عالی قدر آیت اللہ سید علی سیستانی حفظہ اللہ تعالی کی جانب سے عراق میں موجود کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے اہلخانہ کی مدد کے لیے اپیل کی ہے
شیئرینگ :
آیت اللہ سیستانی کی جانب سے کورونا وائرس سے متاثر افراد کے اہلخانہ کی مدد پر تاکید
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراق کے شہر نجف الاشرف میں مرجع عالی قدر آیت اللہ سید علی سیستانی حفظہ اللہ تعالی کی جانب سے عراق میں موجود کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے اہلخانہ کی مدد کے لیے اپیل کی ہے۔
آیت اللہ سیستانی کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ " کورونا وائرس سے متاثرہ افراد اور ان کے اہلخانہ کو مدد فراہم کرنا اگرچہ حکومت وقت کی ذمہ داری ہے لیکن موجودہ صورتحال میں اس مدد کی امید نہیں ہے۔ بس عوام کو خود ہی اپنی مدد آُ پ کے تحت ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے ۔ اس بحران کیفیت میں اپنے مسلمان اور ہم وطن بھائیوں کی خدمت کرنا انتہائی اجر و ثواب رکھتا ہے۔
عراقی جوانوں کے گروہ تیار کیے جائے جو مختلف علاقوں میں مستحق افراد کی نشان دھی کریں اور رضاکارانہ طور پر ان افراد کو ضروریات زندگی کی اشیا پہچائیں۔
وہ افراد جو زندگی کی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں ان کی نیاز کو پوری کرنے کے لیے موکب قائم کریں۔
خداوند متعال سے دعا ہے کہ جلد از جلد اس مصیبت اور امتحان کو مومنین پر آسان فرما دے ہم سب کو خداوند کی جانب بڑھنے کی توفیق حاصل ہے