صیہونی دہشت گردوں نے فلسطین کے مغربی کنارے کے مرکز رام اللہ میں ایک اور فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔
صیہونی ٹولے نے دعوی کیا ہے کہ یہ فلسطینی نوجوان صیہونی دہشت گردوں پر حملہ کرنا چاہتا تھا۔ صیہونی دہشت گرد روزانہ کی بنیادوں پر اپنے من پسند بہانوں سے فلسطینی نوجوانوں پر یا تو فائرنگ کرتے ہیں یا انہیں اغوا کر لیتے ہیں
شیئرینگ :
صیہونی دہشت گردوں نے فلسطین کے مغربی کنارے کے مرکز رام اللہ میں ایک اور فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔
العالم نیوز کے مطابق صیہونی ٹولے نے دعوی کیا ہے کہ یہ فلسطینی نوجوان صیہونی دہشت گردوں پر حملہ کرنا چاہتا تھا۔ صیہونی دہشت گرد روزانہ کی بنیادوں پر اپنے من پسند بہانوں سے فلسطینی نوجوانوں پر یا تو فائرنگ کرتے ہیں یا انہیں اغوا کر لیتے ہیں۔
اُدھر مقبوضہ فلسطین سے خبر ہے کہ صیہونی آبادکار اپنے مسلح دہشت گردوں کی حمایت کے زیر سایہ مسجد الاقصیٰ میں داخل ہو گئے۔ ایسے حالات میں کہ جب صیہونی ٹولے نے کورونا وائرس کی روک تھام کے بہانے مسجد الاقصیٰ کے اکثر دروازوں کو بند کر رکھا ہے، صیہونی آبادکار اپنے مسلح دہشت گردوں کے ہمراہ مسجد میں داخل ہوئے۔
قابل ذکر ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے مغربی کنارے اور غزہ کی تمام گزرگاہوں کو کورونا کے بہانے بند کر دیا ہے اور وہ اس وبائی بیماری کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔