پاکستان کے صوبائی وزیر تعلیم بھی کورونا وائرس کا شکار
پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سعید غنی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے
شیئرینگ :
پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سعید غنی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے اور انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں اس حوالے سے تصدیق کردی ہے۔ سعید غنی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ روز میں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے، رپورٹ میں ابھی تک جو بتایا گیا ہے اس کے بعد سے مجھے کچھ محسوس نہیں ہورہا اور میں خود کو بالکل صحتمند محسوس کررہا ہوں اور اپنی ذمہ داریاں گھر پر آئسو لیشن میں رہ کر ادا کررہا ہوں۔
وزیرتعلیم نے کہا کہ گزشتہ دنوں جن دوستوں سے ملا ان تمام افراد سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ بھی اپنے گھر میں قرنطینہ میں رہیں، اور عوام سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ بھی گھروں پر رہیں اور کورونا سے خود بھی بچیں اور دوسروں کا بھی خیال رکھیں۔