پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ
پاکستان میں کورونا وائرس کےنئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 900 سے زائد ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس سے سب سے زیادہ صوبہ سندھ متاثر ہے جہاں متاثرین کی تعداد 394 ہے جبکہ پنجاب 265 متاثرین کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے
شیئرینگ :
پاکستان میں کورونا وائرس کےنئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 900 سے زائد ہوگئی ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کےنئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 900 سے زائد ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس سے سب سے زیادہ صوبہ سندھ متاثر ہے جہاں متاثرین کی تعداد 394 ہے جبکہ پنجاب 265 متاثرین کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔اسی طرح بلوچستان میں 110 افراد جبکہ خیبرپختونخوا میں 38 افراد وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ اس وائرس سے متاثرہ افراد کے علاوہ 6 افراد سرکاری طور پر انتقال بھی کرچکے ہیں، جن میں 3 کا تعلق خیبرپختونخواہ سے ہے اور جو سعودی عرب سے عمرہ کرکے وطن واپس پہنچے تھے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سعودی عرب، امریکہ اور متحدہ عرب سے آنے والے سےمسافروں کے ذریعہ زیادہ پھیلا ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...