بھارت میں کورونا وائرس سے 9 ہلاکتیں اور 470 سے زائد متاثر
بھاتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کی وجہ سے پوری طرح سے لاک ڈاون کردیا گیا ہے
کورونا وائرس سے ہندوستان کی 30 ریاستوں اور اس ملک کے زیرانتظام کشمیرمیں لاک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے اور متاثرین کی تعداد 471 ہوگئی جبکہ 9 افراد جان کی بازی ہار گئے
شیئرینگ :
کورونا وائرس سے ہندوستان کی 30 ریاستوں اور اس ملک کے زیرانتظام کشمیرمیں لاک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے اور متاثرین کی تعداد 471 ہوگئی جبکہ 9 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ہندوستانی میڈیا کے مطابق ملک کی 30 ریاستوں اوراس ملک کے زیرانتظام کشمیرمیں کورونا وائرس کی وجہ سے پوری طرح سے لاک ڈاون کردیا گیا ہے جبکہ کچھ دیگر ریاستوں نے بھی اپنے کچھ اضلاع میں اسی طرح کی پابندیوں کا اعلان کیا ہے ۔ مرکزی حکومت نے ریاستوں سے یہ بھی کہا ہے کہ اگر ضروری ہوتو اضافی پابندیاں بھی نافذ کی جائیں جبکہ پڈوچیری ، پنجاب اور مہاراشٹر نے تو کرفیو لگانے کا بھی اعلان کردیا ہے ۔
ادھر تمل ناڈو میں تین مزید مثبت کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 471 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اب تک 9 افراد کی موت ہوچکی ہے ۔
وزارت صحت کے جوائنٹ سکریٹری لو اگروال نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سبھی ریاستی حکومتوں کو لاک ڈاؤن کا سختی سے پیروی کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں اور جو بھی اس کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔
دوسری جانب ہندوستان کے وزیراعظم مودی نے ریاستی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاون پر سختی سے عمل آوری کو یقینی بنائیں کیونکہ کئی لوگ ان اقدامات کو سنجیدگی سے نہیں رہے ہیں ۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ لاک ڈاون کو ابھی بھی کئی لوگ سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں ۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...