امریکہ نے افغانستان کو بڑا دھچکہ دے دیا، 1 ارب ڈالر کی امداد کم کردی گئی
امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نےافغانستان کے لیے امریکی امداد میں ایک ارب ڈالر کی کمی کا اعلان کیا ہے۔
افغان حریف رہنما ؤں کے درمیان نئی حکومت کی تشکیل پر ناکامی کے بعد امداد میں کمی کی گئی۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے افغانستان کے لیے امریکی امداد میں ایک ارب ڈالر کی کمی کا اعلان کیا
شیئرینگ :
امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نےافغانستان کے لیے امریکی امداد میں ایک ارب ڈالر کی کمی کا اعلان کیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نےافغانستان کے لیے امریکی امداد میں ایک ارب ڈالر کی کمی کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق افغان حریف رہنما ؤں کے درمیان نئی حکومت کی تشکیل پر ناکامی کے بعد امداد میں کمی کی گئی۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے افغانستان کے لیے امریکی امداد میں ایک ارب ڈالر کی کمی کا اعلان کیا، وہ کابل کے دورے کے دوران افغان صدر اشرف غنی اور ان کے سیاسی حریف کو ایک پیج پر لانے میں ناکام رہےتھے، جس کی وجہ سے امریکہ کا امن معاہدہ خطرے میں پڑا۔وزیرخارجہ مائیک پمپئو کےمطابق نئی افغان حکومت کی تشکیل پر دونوں فریقوں کے متفق نہ ہونے پر مایوسی ہوئی ہے۔ امریکی وزير خارجہ نے افغان دورے کے بعد قطر میں طالبان رہنما ملا برادر سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے طالبان کے ساتھ حالیہ امن مذاکرات کے بعد صدر اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ سمیت سیاسی مخالفین کے مابین اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔