تاریخ شائع کریں2020 24 March گھنٹہ 20:47
خبر کا کوڈ : 456272

ٹرمپ کی کورونا سے حفاظتی تدبیر 2 افراد کی موت کا باعث بن گئی

کورونا وائرس سے بچانے کے لیے ملیریا کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی معروف دوا کلوروکوئین فاسفیٹ کا استعمال کیا
امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ملیریا کی دوا کلورو کوئین فاسفیٹ کے کورونا وائرس کے علاج میں بہترین ثابت ہونے کے دعوے پر امریکی جوڑے نے یہ دوا استعمال کرلی جس کے نتیجے میں شوہر ہلاک ہوگیا جبکہ بیوی تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے
ٹرمپ کی کورونا سے حفاظتی تدبیر 2 افراد کی موت کا باعث بن گئی
امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ملیریا کی دوا کلورو کوئین فاسفیٹ کے کورونا وائرس کے علاج میں بہترین ثابت ہونے کے دعوے پر امریکی جوڑے نے یہ دوا استعمال کرلی جس کے نتیجے میں شوہر ہلاک ہوگیا جبکہ بیوی تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ملیریا کی دوا کلورو کوئین فاسفیٹ کے کورونا وائرس کے علاج میں بہترین ثابت ہونے کے دعوے پر امریکی جوڑے نے یہ دوا استعمال کرلی جس کے نتیجے میں شوہر ہلاک ہوگیا جبکہ بیوی تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے۔  اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست ایری زونا کے شہر فینکس کے ایک جوڑے نے خود کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے ملیریا کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی معروف دوا کلوروکوئین فاسفیٹ کا استعمال کیا۔
کسی مستند ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر ملیریا کی دوا مسلسل لینے کی وجہ سے جوڑے کی حالت بگڑ گئی اور دونوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا جہاں شوہر کی موت کی تصدیق کر دی گئی ہے جب کہ اہلیہ نازک حالت میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔ چند روز قبل امریکی صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں ملیریا کے لیے استعمال ہونے والی دوا کلورو کوئین فاسفیٹ کے کورونا وائرس کے علاج میں بہترین دوا ثابت ہونے کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد دنیا بھر میں اس دوا کی طلب میں اضافہ ہوا تھا۔
واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے تاحال کلورو کوئین فاسفیٹ کو تاحال کورونا کے علاج کے لیے تجویز نہیں کیا ہے جب کہ ماہرین نے بھی اس دوا کو ڈاکٹر کے مشورے بغیر استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfevdj0w6dt0a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ