شام کے جیلوں میں موجود قیدیوں کے لیے عام معافی کا اعلان
شام کے صدر بشا اسد نے ملک میں ایک بار پھر عام معافی کا اعلان کردیا ہے۔
عام معافی کے نئے اعلامیہ میں بعض پچھلی شرائط ختم کردی گئی ہیں اور بعض دوسرے جرائم کی سزاؤں کو بھی معاف کردیا گیا ہے
شیئرینگ :
شام کے صدر بشا اسد نے ملک میں ایک بار پھر عام معافی کا اعلان کردیا ہے۔
عام معافی سے متعلق صدر بشار اسد کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بائیس مارچ دوہزار بیس تک انجام پانے والے جرائم کے بارے میں باز پرس نہیں کی جائے گی۔ عام معافی کے نئے اعلامیہ میں بعض پچھلی شرائط ختم کردی گئی ہیں اور بعض دوسرے جرائم کی سزاؤں کو بھی معاف کردیا گیا ہے۔
عام معافی کے اس اعلامیہ کا اطلاق ذاتی شکایات اور مقدمات پر نہیں ہوگا اور ملکی عدالتیں معمول کے مطابق کیس چلانے کی پابند ہوں گی۔ صدر بشار اسد اس سے پہلے بھی کئی بار ملک میں عام معافی کا اعلان کر چکے ہیں۔