شام کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے دہشت گردوں کا ڈرون مار گرایا
شام کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے اس ملک کے شمال مغربی علاقے میں دہشت گردوں کے ایک ڈرون طیارے کو تباہ کر دیا ہے۔
شام کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے آج صبح لاذقیہ صوبے کے الجبلہ علاقے کے حمیمیم ائیر پورٹ کے قریب اڑان بھرنے والے دہشت گردوں کے ایک ڈرون کو سرنگوں کردیا
شیئرینگ :
شام کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے اس ملک کے شمال مغربی علاقے میں دہشت گردوں کے ایک ڈرون طیارے کو تباہ کر دیا ہے۔
شام کی خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے آج صبح لاذقیہ صوبے کے الجبلہ علاقے کے حمیمیم ائیر پورٹ کے قریب اڑان بھرنے والے دہشت گردوں کے ایک ڈرون کو سرنگوں کردیا ۔
گزشتہ مہینوں کے دوران شام کے ائیر ڈیفنس نے لاذقیہ صوبے کے حمیمیم چھاونی کے قریب دہشت گردوں کے متعدد دہشت گردانہ حملوں کو ناکام بنایا۔
دوہزار گیارہ میں امریکہ، سعودی عرب اور ان کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے حالات کا رخ صیہونی حکومت کے حق میں موڑنے کے لئے شام میں بحران پیدا کیا جس کے بعد شام کی حکومت نے ایران اور روس کی مدد سے ملک میں داعش کا خاتمہ کیا جبکہ دیگر تکفیری دہشت گردوں کی پسپائی اور شکست کا سلسلہ اس وقت جاری ہے۔