شہباز شریف نے کورونا وائرس سے مقابلے میں حکومت سے تعاون کا اعلان کردیا
پاکستان میں کورونا کیسز میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے اور پورے ملک میں کورونا سے متاثرین کی تعداد نو سو سے تجاوز کرگئی ہے۔
پاکستان میں کورونا کیسز میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے اور پورے ملک میں کورونا سے متاثرین کی تعداد نو سو سے تجاوز کرگئی ہے۔ اس درمیان بعض اپوزیشن جماعتوں نے کورونا سے نمٹنے کے لئے حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے
شیئرینگ :
پاکستان میں کورونا کیسز میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے اور پورے ملک میں کورونا سے متاثرین کی تعداد نو سو سے تجاوز کرگئی ہے۔ اس درمیان بعض اپوزیشن جماعتوں نے کورونا سے نمٹنے کے لئے حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے۔
دنیا کے بیشتر ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں روز افزوں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اب یہ تعداد نو سو تین ہو چکی ہے جبکہ اموات کی تعداد سات بتائی جا رہی ہے- صوبہ پنجاب میں کورونا سے پہلی موت کی تصدیق کر دی گئی ہے-
پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے مریض کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بد قسمتی سے کورونا وائرس کا شکار ستاون سالہ شخص میو اسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا-
اس درمیان صوبہ پنجاب میں مزید سولہ کیسز سامنے آئے ہیں - صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد چار سو کے قریب پہنچ گئی ہے-
صوبہ پنجاب میں مریضوں کی تعداد دوسو پینسٹھ ہے اور بلوچستان میں بھی ایک سو دس سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں -
دوسری جانب قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں سیاست گناہ ہے اور سب کو حکومت کی مدد کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ قوم پوری طرح متحد ہو کر کورونا کا مقابلہ کرے -