صدر پیوتن نے کورونا وائرس کے سبب ملک ریفرنڈم منسوخ کرنے کا اعلان کردیا
روس کے صدر ولادمیر پوتین نے کورونا وائرس کے سبب ملک میں آئینی تبدیلی کے لیے ہونے والے ریفرنڈم کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے
روس کے صدر ولادمیر پوتین نے کورونا وائرس کے سبب ملک میں آئینی تبدیلی کے لیے ہونے والے ریفرنڈم کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے
شیئرینگ :
روس کے صدر ولادمیر پوتین نے کورونا وائرس کے سبب ملک میں آئینی تبدیلی کے لیے ہونے والے ریفرنڈم کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے ماسکو ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادمیر پوتین نے کورونا وائرس کے سبب 22 اپریل کو ملک میں آئینی تبدیلی کے لیے ہونے والے ریفرنڈم کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 22اپریل کو ہونے والے ریفرنڈم کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ صدر پوتین نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح لوگوں کی صحت، زندگی اور حفاظت ہے لہٰذا میرا ماننا ہے کہ ووٹ کو ملتوی کردیا جائے۔ انہوں نے مزید اعلان کیا کہ وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ روکنے کے لیے روس کے عوام آئندہ ایک ہفتہ کام نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے سبب ملک کی معیشت شدید دباؤ میں ہے لیکن اس کے باوجود ہم عوام کی فلاح کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے۔