موجودہ صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلیے تمام جماعتیں متحد ہیں
پاکستان اس وقت ایک جنگ کی حالت میں ہے اس جنگ میں فتح حاصل کرنے کے لئے قومی سوچ اور یکجہتی کی ضرورت ہے
ہمارےپاکستانی عوام کو بھی چائیے کہ ریاست اور حکومت پاکستان کی جانب سے کرونا وائرس سے عوام کو محفوظ رکھنے کہ جو اقدامات اٹھائے گئے ہیں اس میں بھرپور تعاون کریں اور مذہبی و عوامی اجتماعات سے گریز کریں تا کہ انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے
شیئرینگ :
شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ تمام پاکستانی بلا تفر یق کورونا کی وباء کا ملکر مقابلہ کریں
رونا وائر س اس وقت پوری دنیا میں پھیل چُکا ہےہمارےپاکستانی عوام کو بھی چائیے کہ ریاست اور حکومت پاکستان کی جانب سے کرونا وائرس سے عوام کو محفوظ رکھنے کہ جو اقدامات اٹھائے گئے ہیں اس میں بھرپور تعاون کریں اور مذہبی و عوامی اجتماعات سے گریز کریں تا کہ انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے ۔
پاکستان اس وقت ایک جنگ کی حالت میں ہے اس جنگ میں فتح حاصل کرنے کے لئے قومی سوچ اور یکجہتی کی ضرورت ہے ۔
غریب اور مزدور طبقہ جو روز مرہ محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں کا پیٹ بھرتا ہے ان کے گھروں تک راشن پہنچانا اور ان کی مشکلات کو حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اس کے ساتھ ساتھ وہ مخیر حضرات جنہیں خدا نے اپنی تمام نعمتوں سے نوازا ہے اُن کو بھی چائیے کہ اس مشکل وقت میں وہ اپنے اپنے علاقوں اور شہروں میں مزدور طبقے کا ہاتھ تھامیں اور غریب عوام کی مشکلات کو حل کریں ۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...