دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار سے زائد ہوگئی
کورونا وائرس 197 ممالک میں پھیل گیا، دنیا بھر میں مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
کورونا وائرس نے دنیا بھر میں پنجے گاڑ لئے، مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور کئی ممالک کی صورتحال تاحال کشیدہ ہے۔ وبا سے نمٹنے کے لیے حکام نے لاک ڈاؤن مزید سخت کر دیا ہے۔
شیئرینگ :
کورونا وائرس 197 ممالک میں پھیل گیا، دنیا بھر میں مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
عالمی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس نے دنیا بھر میں پنجے گاڑ لئے، مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور کئی ممالک کی صورتحال تاحال کشیدہ ہے۔ وبا سے نمٹنے کے لیے حکام نے لاک ڈاؤن مزید سخت کر دیا ہے۔
فرانس میں عالمی سطح پر پھیلے کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1331 ہوگئی ہے۔
فرانس کے وزیرصحت اولیویئر ویرن کے مطابق فرانس میں کورونا وائرس کے معاملے بڑھ کر 25233 ہوگئے ہیں۔
جرمنی میں کورونا وائرس کے ایک دن میں 4764 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ کر 31554 ہوگئی ہے۔
برطانیہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 463 ہو گئی ہے ۔ برطانیہ کی وزارت صحت نے بدھ کو ایک بیان جاری کر کے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1452 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے ملک میں کورونا وائرس کے معاملوں کی تعداد بڑھ کر 9529 ہو گئی ہے اس میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کی موت ہو چکی ہے اور جنہیں صحتیاب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
کورونا وائرس نے برطانوی شاہی خاندان کو بھی شکار کر لیا، شہزادہ چارلس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے، شاہی محل نے تصدیق کر دی.
برطانوی میڈیا کے مطابق شاہی طبی عملے کی جانب سے شہزادہ چارلس کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت نکلا، وہ ان دنوں سکاٹ لینڈ کے بالمورل محل میں خود اختیارکردہ قرنطینہ میں زیرعلاج ہیں۔ ان کی اہلیہ کامیلا کا بھی ٹیسٹ کیا گیا تاہم وہ کورونا کا شکار نہیں ہوئیں۔
اسپین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کے سب سے زیادہ 7937 معاملات سامنے آئے ہیں اور 738 متاثرین کی موت ہوگئی ہے۔
صحت حکام نے بدھ کو بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی طورپر 47610 معاملات سامنے آئے ہیں اور 3434 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
اسپین کے صحت، امور صارفین اور سوشل سروس وزارت کی طرف سے یومیہ جاری اعدادو شمار سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ پورے ملک میں 3166لوگ آئسولیشن وارڈ میں داخل ہیں۔
جرمنی میں کورونا کی وجہ سے اب 133 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
اسرائیل میں کورونا وائرس (کووڈ -19) کے کیسزکی تعداد بڑھ کر 2369 ہو گئی ہے۔
اسرائیل کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 439 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔
بیان کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر 39 مریضوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔
اسرائیل میں کورونا وائرس سے اب تک پانچ افراد کی موت ہو چکی ہے۔