یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے
یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمن کے بحران کا واحد حل یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے متوقف ہونے میں ہے۔
شیئرینگ :
یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمن کے بحران کا واحد حل یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے متوقف ہونے میں ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ یمن کے بحران کا واحد حل سعودی عرب کی یمن پر جارحیت اور بربریت کے متوقف ہونے میں ہے۔ عبدالسلام نے کہا کہ ہمارا مؤقف واضح ہے ہم اپنے ملک کاد فاع کررہے ہیں ۔ یمنی کے نہتے عوام کو سعودی عرب اور اس کے فوجی اتحاد کی بربریت اور جارحیت کا سامنا ہے۔ اس نے کہا کہ دشمن کی طرف سے جنگ جاری رہنے اور محاصرے کی صورت میں جنگ بندی ممکن نہیں ، جنگ بندی کے لئے سعودی عرب کی یمن پر جارحیت اور بربریت کا خاتمہ ضروری ہے۔ محمد عبدالسلام نے کہا کہ یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ چھٹے سال میں داخل ہوگئی ہے اور سعودی عرب کو اس عرصہ میں کوئی کامیابی نصیب نہیں ہوئی اور آئندہ بھی اسے شکست سے دوچآر ہونا پڑےگا۔ اس نے کہا کہ ہم جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن جنگ بندی کے سلسلے میں سعودی عرب کی یمن پر جارحیت اور ہوائی حملوں کا خاتمہ ضروری ہے۔