پاکستانی وزیر اعظم نے لاک ڈاون سے متاثر غریب عوام کے لیے ریلیف پیکج منظور کرلیا
مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ روزگار متاثر ہونے والے مزدوروں اور محنت کشوں کیلئے 200 ارب روپے رکھے ہیں، ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کی مدد کی
مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ روزگار متاثر ہونے والے مزدوروں اور محنت کشوں کیلئے 200 ارب روپے رکھے ہیں، ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کی مدد کی جائے گی
شیئرینگ :
مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ روزگار متاثر ہونے والے مزدوروں اور محنت کشوں کیلئے 200 ارب روپے رکھے ہیں، ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کی مدد کی جائے گی
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے 1250 کھرب روپے کا ریلیف پیکیج منظور کیا ہے، روزگار متاثر ہونے والے مزدوروں اور محنت کشوں کیلئے 200 ارب روپے رکھے ہیں، ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کی مدد کی جائے گی، یہ چار ماہ کیلئے 3 ہزار ماہانہ ہوگی، وفاقی و صوبائی حکومتوں کے تعاون سے حقدار لوگوں کا تعین کرکے ریلیف دیا جائے گا، برآمد کنندگان کو 100 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈ دیں گے، زراعت اور ایس ایم ای کیلئے 100 ارب روپے مختص کئے ہیں، ایس ایم ای کے لئے سود اور اصل زر کی ادائیگی کیلئے وقت دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس سے قبل ہماری معیشت مستحکم ہورہی تھی، اقتصادی اشاریے بہتری کی طرف تھے، کل 4 ہزار ارب کے قرضے ادا کئے گئے اور ریونیو وصولیاں 8 ماہ میں تاریخی تھیں، گذشتہ سال کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ تھیں، صوبوں کو این ایف سی کے تحت ان کے حصے سے زیادہ زیادہ پیسے دیئے گئے، تاہم کورونا کے باعث مشکلات سامنے آئی ہیں۔
مشیر خزانہ نے کہا کہ کورونا کے باعث ناصرف پاکستان بلکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی بھی معیشتیں کمزور ہورہی ہیں، لیکن پاکستان میں کورونا کے تناظر میں متفقہ حکمت عملی کی کوشش ہورہی ہے، تاہم اگر پاکستان میں اقتصادی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہے تو اس سے ٹیکس ریونیو سمیت دہگر اہداف متاثر ہوں گے۔
مشیرخزانہ نے کہا کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کی کمی کی، آئندہ چند ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے گی، یوٹیلئٹی اسٹورز سے دال چاول آٹا گھی شکر سستا دینے کیلئے 50 ارب رکھے ہیں، بلوں کو قسطوں میں جمع کرانے کی سہولت دی جارہی ہے، کھاد کی قمیت میں مزید کمی کی جائے گی، حکومت کسانوں سے گندم خریدنے جارہی ہے، 82 لاکھ ٹن گندم خریدنے اور کسانوں کے لئے 280 ارب رکھے ہیں، آئندہ چندہ ماہ برآمدات اور ترسیلات زر میں کمی آئے گی۔