5 ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ 31 مارچ سے شروع ہوجائے گا
طالبان کے ترجمان نے کہا ہے کہ بگرام جیل سے افغان طالبان کے قیدیوں کی رہائی 31 مارچ سے شروع ہوجائےگی۔
طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ بگرام جیل سے افغان طالبان کے قیدیوں کی رہائی 31 مارچ سے شروع ہوجائےگی۔ سہیل شاہین نے کہا کہ فیصلہ امریکہ، قطر، افغان حکومت، ہلال احمر اور طالبان کی ویڈیو کانفرنس میں کیا گیا
شیئرینگ :
طالبان کے ترجمان نے کہا ہے کہ بگرام جیل سے افغان طالبان کے قیدیوں کی رہائی 31 مارچ سے شروع ہوجائےگی۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ بگرام جیل سے افغان طالبان کے قیدیوں کی رہائی 31 مارچ سے شروع ہوجائےگی۔ سہیل شاہین نے کہا کہ فیصلہ امریکہ، قطر، افغان حکومت، ہلال احمر اور طالبان کی ویڈیو کانفرنس میں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ رہائی امریکی حکام کو فراہم کردہ 5 ہزار طالبان قیدیوں کی فہرست کے مطابق ہوگی۔
واضح رہے کہ 29 فروری کےقطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے امن معاہدے کے تحت افغان حکومت نے 5 ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کرنا ہے، ان 5 ہزار قیدیوں کی رہائی کے بدلے طالبان ایک ہزارافغان سکیورٹی قیدی رہا کریں گے۔ قیدیوں کی رہائی کے بعد افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہو گا۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...