پاکستان کے شہر لاہور میں ٹینکر الٹنے کے نتیجے میں دھماکہ 11 ہلاک و زخمی
مائع قدرتی گیس (ایل پی جی) کے اخراج کے چند لمحوں بعد ہونے والے زوردار دھماکے سے ایک شخص جاں بحق
پاکستان کے شہر لاہور کے علاقے شاہدرہ کے پیٹرل پمپ پر ایک ٹینکڑ الٹنے سے مائع قدرتی گیس (ایل پی جی) کے اخراج کے چند لمحوں بعد ہونے والے زوردار دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور ٹریفک وارڈن سمیت 10 زخمی ہوگئے۔
شیئرینگ :
پاکستان کے شہر لاہور کے علاقے شاہدرہ کے پیٹرل پمپ پر ایک ٹینکڑ الٹنے سے مائع قدرتی گیس (ایل پی جی) کے اخراج کے چند لمحوں بعد ہونے والے زوردار دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور ٹریفک وارڈن سمیت 10 زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر لاہور کے علاقے شاہدرہ کے پیٹرل پمپ پر ایک ٹینکڑ الٹنے سے مائع قدرتی گیس (ایل پی جی) کے اخراج کے چند لمحوں بعد ہونے والے زوردار دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور ٹریفک وارڈن سمیت 10 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 6 افراد کی حالت نازک ہے کیوں کہ ان کا جسم 60 فیصد تک جھلس چکا ہے۔شدید جھلسنے سے جاں بحق ہونے والے 65 سالہ سید زاہد عباس ایک ٹریفک وارڈن کے والد تھے جو دھماکے کے وقت بینک سے اپنی پینشن نکلوانے جارہے تھے۔
پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق آئل ٹینکر شاہدرہ موڑ پر ایک پیٹرل پمپ کے قریب الٹا جس کے نتیجے میں ٹینکر سے بھاری مقدار میں گیس کا اخراج ہوا۔
بھاری مقدار میں گیس کا اخراج پیٹرول پمپ میں داخل ہوا جہاں سی این جی فروخت ہوتی تھی جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی اور چند لمحات بعد ہی عینی شاہدین کو زوردار دھماکے کی آواز سنائی دی۔
ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ 200 گاڑیاں جل گئیں جس میں 4 بسیں، 6 کوسٹرز، 9 کاریں، 15 رکشے، 80 موٹر سائیکل رکشے، 3 ٹرک اور 70 بائیکس شامل تھیں۔
اس کے علاوہ نزدیکی عمارتوں اور گھروں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور دھماکے کے باعث ایک مسجد کی دیواریں بھی منہدم ہوگئیں۔