ایران میں کورونا وائرس سے مقابلے کے لیے دنیا کے کسی بھی ملک سے بہتر اقدامات کئے جارہے ہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 157 شہری جان کی بازی ہارگئے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 157 شہری جان کی بازی ہارگئے ہیں۔
شیئرینگ :
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 157 شہری جان کی بازی ہارگئے ہیں۔
ڈاکٹر کیانوش جہانپور کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے مزید 157 شہری جاں بحق اور 2389 افراد کورونا سے متاثرہوئے
انہوں نے کہا کہ ملک بھرسے موصولہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے2ہزار389 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کل تعداد 29ہزار406 ہوگئی ہے۔
ایرانی وزارت صحت کے ترجمان نے مزید کہا کہ وبا کی وجہ سے 157 افراد انتقال کرگئے ہیں جس کے بعد کل وفات پانے والے افراد کی تعداد 2ہزار234 ہوگئی ہے جبکہ 10ہزار 457افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2746 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے اموت کی تعداد 9 ہوگئی جب کہ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1130 تک پہنچ گئی۔
اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ421 افراد وبا سے متاثر ہیں ،پنجاب میں345،بلوچستان میں131 ، گلگت بلتستان میں84،کےپی میں123 ،اسلام آباد میں25 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہو چکا ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 28 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور ایک موت واقع ہوئی جس کے بعد وبا سے انتقال کرجانے والوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کوروناوائرس کے زیرعلاج پانچ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔