فرانس کی وزارت دفاع نے عراق سے اپنے فوجیوں کو باہر نکالنے کی خبر دے دی
فرانس کی وزارت دفاع نے عراق سے اپنے فوجیوں کو باہر نکالنے کی خبر دی ہے۔
فرانس کی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے کورونا وائرس پھیلنے کی تشویش کے باعث عراق میں تعینات اپنے تمام فوجیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
شیئرینگ :
فرانس کی وزارت دفاع نے عراق سے اپنے فوجیوں کو باہر نکالنے کی خبر دی ہے۔
رشا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق فرانس کی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے کورونا وائرس پھیلنے کی تشویش کے باعث عراق میں تعینات اپنے تمام فوجیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
فرانسیسی وزارت دفاع کے بیان میں آیا ہے کہ فرانس، عراق میں تعینات اپنے فوجیوں کو واپس بلانا چاہتا ہے۔ بیان کے مطابق اس وقت فرانس کے تقریبا سو فوجی عراق میں تعینات ہیں۔
یہ ایسے عالم میں ہے کہ عراق کے عبوری وزیر اعظم کے ترجمان عبد الکریم خلف نے روزنا الصباح کو انٹرویو میں کہا ہے کہ فرانس نے داعش کے خطرے کو پھیلنے سے روکنے کے بہانے دوہزار چودہ میں جن فوجیوں کو عراق بھیجا تھا انھیں وہ اس سے پہلے ہی عراق سے باہر نکال چکا ہے۔
گذشتہ ہفتے برطانیہ نے بھی کورونا پھیلنے کے خوف سے اپنے فوجیوں کو عارضی طور پر عراق سے باہر نکال لیا تھا اور اب اس کے کچھ اہم فوجی ہی عراق میں موجود ہیں۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...