سعودی عرب نے ہمسایہ ممالک میں کورونا وائرس پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا
ترکی کے وزیرداخلہ سلیمان صویلو نے سعودی عرب کی طرف سے عمرہ کے دوران حاجیوں میں کورونا وائرس کے کیسز کو چھپانے پر شدید تنقید کرتے ہوئےکہا
ترکی کے وزیرداخلہ نے سعودی عرب کی طرف سے حجاج عمرہ میں کورونا وائرس کے کیسز کو چھپانے پر شدید تنقید کرتے ہوئےکہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمسایہ ممالک میں کورونا وائرس پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
شیئرینگ :
ترکی کے وزیرداخلہ نے سعودی عرب کی طرف سے حجاج عمرہ میں کورونا وائرس کے کیسز کو چھپانے پر شدید تنقید کرتے ہوئےکہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمسایہ ممالک میں کورونا وائرس پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزیرداخلہ سلیمان صویلو نے سعودی عرب کی طرف سے عمرہ کے دوران حاجیوں میں کورونا وائرس کے کیسز کو چھپانے پر شدید تنقید کرتے ہوئےکہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمسایہ ممالک میں کورونا وائرس پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ترکی کے وزير داخلہ نے کہا کہ سعودی عرب نے بڑے پیمانے پر کورونا وائرس کے کیسز کو چھپا کر کورونا وائرس کے پھیلنے میں مدد فراہم کی ہے۔
ترکی کے وزیر داخلہ نے سعودی عرب سے عمرہ کرکے واپس آنے والے ترک شہری میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے مثبت ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے ترک حکام اور دیگر اسلامی ممالک کے حکام کو عمرہ کرنے والے زائرین میں کورونا وائرس کے بارے میں کوئی اطلاع فراہم نہیں کی اور سعودی عرب کے حکام کی غفلت اور غیر سنجیدگی کی بنا پر اس وقت بہت سے اسلامی ممالک کو اس مہلک وائرس کا سامنا ہے۔
ترک وزیر داخلہ نے کہا کہ ترکی میں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے اہم اقدامات انجام دیئے جارہے ہیں، جن میں رفت و آمد کو محدود کرنا بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ ترکی میں اب تک 2433 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ کورونا وائرس کی وجہ سے 59 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔