امریکہ کورونا وائرس کے بڑھتے مریضوں کی تعداد میں چین سے سبقت لے گیا
امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضو ں کی تعداد 85 ہزار 280 ہوگئی جبکہ چین میں یہ تعداد 81 ہزار 340 ہے۔
امریکہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضو ں کی تعداد 85 ہزار 280 ہوگئی جبکہ چین میں یہ تعداد 81 ہزار 340 ہے۔
شیئرینگ :
امریکہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضو ں کی تعداد 85 ہزار 280 ہوگئی جبکہ چین میں یہ تعداد 81 ہزار 340 ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضو ں کی تعداد 85 ہزار 280 ہوگئی جبکہ چین میں یہ تعداد 81 ہزار 340 ہے۔ چین میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 3,292 ہے جبکہ امریکہ میں آج 266 نئی ہلاکتوں کے بعد مجموعی تعداد 1293 ہوچکی ہے۔ ادھر نیو یارک میں کورونا مریضوں کے لیے درکار وینٹی لیٹرز کی شدید کمی کے باعث دو مریضوں کے لیے ایک ہی وینٹی لیٹر استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ گورنر اینڈریو کُومو نے اعلان کیا کہ نیویارک کے اسپتالوں میں اب دو کورونا مریضوں کا ایک ہی وینٹی لیٹر سے علاج کیا جا سکے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ جانیں بچائی جاسکیں۔