بھارتی حکومت نے کا لاک ڈاؤن سے متاثرہ غریب افراد کے لیے پیکج کا اعلان کردیا
لاک ڈاؤن کے بعد غریبوں کی مدد کے لیے 22.6 ارب ڈالر کی خطیر رقم کے پیکج کا اعلان کردیا
بھارتی حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اعلان کردہ لاک ڈاؤن کے بعد غریبوں کی مدد کے لیے 22.6 ارب ڈالر کی خطیر رقم کے پیکج کا اعلان کردیا ہے
شیئرینگ :
بھارتی حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اعلان کردہ لاک ڈاؤن کے بعد غریبوں کی مدد کے لیے 22.6 ارب ڈالر کی خطیر رقم کے پیکج کا اعلان کردیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے انڈین ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اعلان کردہ لاک ڈاؤن کے بعد غریبوں کی مدد کے لیے 22.6 ارب ڈالر کی خطیر رقم کے پیکج کا اعلان کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتھارامن نے " غریب کلیان یوجنا" کے تحت ملک کے شہری و دیہی آبادی کے غریب افراد، یومیہ اجرت پر کمانے والے افراد اور دیگر متاثرہ افراد کے لیے 22.6 ارب ڈالر کی خطیر رقم کے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا۔ نرملا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں فوری مدد کے منتظر دیہی و شہری آبادی کے غریب افراد کے لیے پیکج تیار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کے 80 کروڑ افراد یا دو تہائی آبادی کو آئندہ 3 ماہ تک 5 کلو چاول یا آٹا مفت ملے گا ، یہ انہیں اس پہلے سے دیئے جانے والے 5 کلو راشن کے علاوہ ہو گا، اس کے علاوہ انہیں ایک کلو اضافی دال بھی دی جائے گی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ راشن کارڈ کے حامل افراد پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم سے دو قسطوں میں دال چاول وغیرہ لے سکتے ہیں اور ان اقدامات سے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کوئی بھی غریب بھوکا نہ رہے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق بھارت کے پاس اس وقت 5.849 کروڑ ٹن خوراک کا ذخیرہ موجود ہے جس میں تقریباً 3.1 کروڑ ٹن چاول اور اور 2.752 کروڑ ٹن دالوں کا ذخیرہ شامل ہے۔ واضح رہے کہ بھارت بھر میں اب تک کورونا وائرس سے کم از کم 600 سے زائد افراد متاثر اور 13 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ملک بھر میں 21 روزہ لاک ڈاؤن کا آغاز ہوچکا ہے۔