تاریخ شائع کریں2020 27 March گھنٹہ 16:00
خبر کا کوڈ : 456531

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی اسٹراٹیجک قدرت امریکہ کی آنکھ کا کانٹا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل باقری نے حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت اور یوم سپاہ کی مناسبت سے اپنے پیغا
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل باقری نے حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت اور یوم سپاہ کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی اسٹراٹیجک قدرت امریکہ کی آنکھ کا کانٹا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل باقری نے حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت اور یوم سپاہ کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سپاہ کی اسٹراٹیجک قدرت ، امریکہ کے غصہ اور اس کی حقارت کا اصلی سبب ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل باقری نے تین شعبان المعظم حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت اور یوم سپاہ کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سپاہ کی اسٹراٹیجک قدرت ، امریکہ کے غصہ اور اس کی حقارت کا اصلی سبب ہے۔
میجر جنرل باقری نے سپاہ کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی کے نام اپنے پیغام میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت اور اس دن کو یوم پاسدار کے نام سے موسوم کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم پاسدار عزت، عظمت ، شرافت اور پاسداران انقلاب اسلامی کے لئے فخر کا باعث ہے میں اس دن کی مناسبت سے تمام پاسداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
میجر جنرل باقری نے انقلاب اسلامی کے مختلف نشیب و فراز اور سخت حوادث میں سپاہ کی کارکردگي اور پیشرفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپاہ نے انقلاب اسلامی کی حفاظت اور ایرانی قوم کی عزت و عظمت اور سربلندی کے سلسلے میں شاندار جلوے خلق کئے ہیں ، سپاہ  کی ترقی، پیشرفت اور حکمت عملی نے خطے میں امریکہ کی تمام کوششوں اور سازشوں کو ناکام بنادیا۔ امریکہ خطے میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا۔  میجر جنرل باقری نے کہا کہ سپاہ کی جدید نسل کے پاس گذشتہ 40 سال کے تجربات موجود ہیں اور سپاہ کا شجرہ طیبہ روز بروز ترقی اور پیشرفت کی سمت گامزن ہے ۔ سپاہ نے آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ اور حرمہائے اہلبیت کے دفاع میں بنیادی اور اساسی کردار ادا کیا اور اس راہ میں بہترین شہداء پیش کئے اور سر انجام سپاہ اسلام کے عظیم الشان کمانڈر شہید میجر جنرل سلیمانی بھی حسینی مشن پر گامزن رہتے ہوئے درجہ شہادت پر فائز ہوگئے۔ سپاہ اسلام حضرت امام خمینی (رہ) کی سفارشات اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے احکامات کی روشنی میں ترقی اور پیشرفت کی سمت گامزن رہےگي۔
https://taghribnews.com/vdcds90ofyt0kk6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ