برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد وہ قرنطینہ ميں چلے گئے ہیں
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اپنے ایک ٹوئيٹر بیان میں کہا ہے کہ اس کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد وہ قرنطینہ ميں چلے گئے ہیں۔
شیئرینگ :
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد وہ قرنطینہ ميں چلے گئے ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اپنے ایک ٹوئيٹر بیان میں کہا ہے کہ اس کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد وہ قرنطینہ ميں چلے گئے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ چند روز سے کچھ معمولی نوعیت کی علامتیں ظاہر ہونا شروع ہوئی تھیں جس پر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا ہے اس لیے آئسولیشن میں جا رہا ہوں تاہم ملکی امور ویڈیو کانفرنس کے ذریعے جاری رکھوں گا۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں 12 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 600 سے تجاوز کرگئی ہے جس کے باعث ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی صورت حال ہے اور عوامی مقامات بند ہیں۔