حزب اللہ عراق ہر قسم کی صورتحال سے نپٹنے کے لیے آمادہ ہورہی ہے
عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ذیلی دستے حزب اللہ بریگیڈ نے ملک میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مشقوں کا آغاز کر دیا ہے
عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ذیلی دستے حزب اللہ بریگیڈ نے ملک میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مشقوں کا آغاز کر دیا ہے
شیئرینگ :
عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ذیلی دستے حزب اللہ بریگیڈ نے ملک میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔
بغداد میں حزب اللہ بریگیڈ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کوّوں کا شکار نامی فوجی مشقوں میں جدید ترین ہتھیاروں سے لیس رضاکار فورس کے ایک ہزار اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
بیان کے مطابق مشقوں کے دوران فرضی دشمن کے چھاتہ برداروں کو روکنا، زمین پر موجود دشمن کا مقابلہ کرنا اور اندرون شہر جنگ کی ریہر سل کی جا رہی ہے۔
قبل ازیں حزب اللہ عراق نے اپنے ملک کے خلاف امریکی فوج کی نئی سازش پردہ چاک کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا کی صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے امریکہ، عراقی فوج اور عوامی رضاکار فوس کی چھاونیوں پر قبضہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ امریکہ اپنی فوج اور فضائیہ کی مدد سے عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی چھاونیوں میں اپنے چھاتہ بردار فوجی اتار کر ان پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔
تکفیری دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ میں عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کی کامیابی کے بعد سے امریکہ اور اسرائیل اس تنظیم کے خلاف دباؤ میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں۔