یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی ھارحیت کو ناکام بنا دیا
یمن کے ایئر ڈیفینس یونٹ نے سعودی جنگی اتحاد کے جنگی طیاروں کو مار بھگایا ہے۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی السریع نے بتایا کہ فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ایئر ڈیفنس یونٹ نے صوبہ مآرب کے شہر صرواح پر پرواز کرنے والے سعودی جنگی طیاروں کو مار بھگایا
شیئرینگ :
یمن کے ایئر ڈیفینس یونٹ نے سعودی جنگی اتحاد کے جنگی طیاروں کو مار بھگایا ہے۔
صنعا میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی السریع نے بتایا کہ فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ایئر ڈیفنس یونٹ نے صوبہ مآرب کے شہر صرواح پر پرواز کرنے والے سعودی جنگی طیاروں کو مار بھگایا۔
انہوں نے بتایا کہ یمن کا ایئر ڈیفینس سسٹم ملکی فضاؤں میں دشمن کے طیاروں کو پرواز کی اجازت نہیں دے گا۔
سعودی جنگی اتحاد کی جانب سے یمن کے محاصرے اور پانچ سال سے جاری جنگ کے باجود یمنی فوج اور عوامی رضا کار فورس کی دفاعی طاقت میں قابل قدر حد تک اضافہ ہوا ہے۔
سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور بعض دوسرے ملکوں کے ساتھ جنگی اتحاد بنا کر مارچ دوہزار پندرہ میں یمن کے خلاف جنگ کا آغاز کیا تھا جو تا حال جاری ہے۔
حال ہی میں انقلاب یمن کی اعلی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی اور کشیدگی میں کمی لانے کی پیشکش کے اعلان اور انسانی و اقتصادی پہلؤوں سے فریقین کے درمیان بحالی اعتماد کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جانے کا خیر مقدم ہے اور یمن کے عوام اس جنگ بندی کے عملی جامہ پہننے کے منتظر ہیں