بلوچستان شیعہ کانفرنس کا شیعہ زائرین کے ساتھ کی شدید مذمت
بلوچستان شیعہ کانفرنس کے زیر اہتمام ایک آل پارٹیز مشترکہ نشست بمقام امام بارگاہ ینگ مسلم ٹرسٹ حسینی طوغی روڈ میں منعقد ہوئی
علمدار روڈ اور ہزارہ ٹائون کی تمام قومی ٗ لوکل سیاسی اور مذہبی پارٹیوں ٗفلاحی اور دیگر اداروں اور تمام سکائوٹس نے بھرپورشرکت کی۔
شیئرینگ :
بلوچستان شیعہ کانفرنس کے زیر اہتمام ایک آل پارٹیز مشترکہ نشست بمقام امام بارگاہ ینگ مسلم ٹرسٹ حسینی طوغی روڈ میں منعقد ہوئی جس میں علمدار روڈ اور ہزارہ ٹائون کی تمام قومی ٗ لوکل سیاسی اور مذہبی پارٹیوں ٗفلاحی اور دیگر اداروں اور تمام سکائوٹس نے بھرپورشرکت کی۔
اجلاس میں 25مارچ کی پریس بریفنگ جس میں کرونا وائرس کے حوالے سے صرف ملت تشیع اور ہزارہ قوم ٗعلمدار روڈ اور ہزارہ ٹائون کو پن پوائنٹ کرتے ہوئے زائرین کا نام لے کر علاقے کے محب وطن عوام کی دل آزاری اور تذلیل کرنے کی کوشش کی متفقہ طور پر مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ زائرین کو بہانہ بنا کر علمدار روڈ اور ہزارہ ٹائون اور ایک قوم کو پورے شہر میں وائرس پھیلانے کا خدشہ ظاہر کرکے ان علاقوں کو بند کرنا عقلی اور سائنسی طور پر اس لئے قابل قبول نہیں کہ زائرین کو چودہ(14)دن قرنطینہ کے نام پر تفتان میں اور اس کے بعد چھ دن میاں غنڈی میں قرنطینہ میں رکھا گیا سرکاری طور پر جن زائرین کے ٹیسٹ کو منفی قرار دیا گیا تھا انہیں ان کے گھر خود سرکار نے بھیجا ہے جن پر کرونا ٹیسٹ کی مثبت رپورٹ کے شبہات تھے انہیں شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال میں رکھاگیا ہے ان کلیئر شدہ افراد پر ایک مہینے کے بعد بھی شبہہ کو جواز بنا کردہ مخصوص علاقوں کو سماجی طور پر علیحدہ کرنے کی بات ناقابل فہم ہے۔
اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ تعصب پر مبنی بیان فوری طور پر واپس لیا جائے اور آئندہ کیلئے اس قسم کے تعصب آمیز بیانات سےگریز کیا جائے ایک ذمہ دار ٗباشعور ٗ تعلیم یافتہ قوم کی حیثیت سے ہم اپنی قوم کے ہر فرد سے اپیل کرتے ہیں کہ محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ حفاظتی اقدامات پرمن وعن عمل کریں اور آخری حدوں تک اپنی نشست و برخاست اور سماجی روابط کومحدود کرتے ہوئے اپنے گھروں تک رہیں اپنے ملک ٗ صوبہ ٗ شہر ٗ گلی کوچہ ٗمحلوں اور اپنے گھروں کو اس عالمی وباء سے بچانے کا واحدراستہ ایک دوسرے سےسماجی دوری پر منحصر ہے سماج میں ہر فرد اپنے گھر کے دائیں اور بائیں چار چار مکانات پر نظر رکھے اور رات کو سونے سے پہلے معلوم کرے کہ کہیں وہ بھوکے تو نہیں سو رہے اور ان کے ساتھ حتی المقدورمدد کو یقینی بنائیں آخر میں تمام قوم کی طرف سے ان تمام سیاسی پارٹیوں بالخصوص بلوچستان نیشنل پارٹی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس ہزارہ قوم اور زائرین کو اس صوبے کا فرد سمجھتے ہوئے یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور حق کی آواز بلند کرنے میںشانہ بشانہ کھڑے ہوئے ہیں۔
اجلاس میں بلوچستان شیعہ کانفرنس ٗ مجلس وحدت مسلمین ٗکوئٹہ یکجہتی کونسل ٗہزارہ قومی جرگہ ٗتنظیم نسل نوہزارہ ٗ ہزارہ سیاسی کارکنان ٗبلوچستان نیشنل پارٹی ٗپشتونخوا ملی عوامی پارٹی ٗاتحاد تاجران بلوچستان ٗنور ویلفیئر سوسائٹی ٗمائیلو شہید ٹرسٹ ٗحسینی سکائوٹس ٗ سید الشہداء سکائوٹس ٗعلمدار سکائوٹس ٗ الحجت سکائوٹس ٗبقیتہ اللہ سکائوٹس ٗالمصطفیٰ سکائوٹس ٗ الہادی سکائوٹس اور دیگر ہزارہ اور اہل تشیع کے عمائدین نے شرکت کی۔