امریکہ میں کورونا وائرس سے بدترین صورتحال 2 گھنٹے میں 7 ہزار مبتلا
امریکہ میں کورونا سونامی نے تباہی مچا دی اور کورونا امریکہ میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔
امریکہ میں کورونا وائرس کے معاملے ہر روز بڑھتے ہی جا رہے ہیں اور گزشتہ 2 گھنٹے کے دوران مزید 7 ہزار افراد کورونا میں مبتلا اور 80 افراد ہلاک ہو گئے اس طرح اس ملک میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 93 ہزار 329 ہو گئی جبکہ امریکی وزارت جنگ کے 304 اہلکار بھی کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں
شیئرینگ :
امریکہ میں کورونا سونامی نے تباہی مچا دی اور کورونا امریکہ میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے معاملے ہر روز بڑھتے ہی جا رہے ہیں اور گزشتہ 2 گھنٹے کے دوران مزید 7 ہزار افراد کورونا میں مبتلا اور 80 افراد ہلاک ہو گئے اس طرح اس ملک میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 93 ہزار 329 ہو گئی جبکہ امریکی وزارت جنگ کے 304 اہلکار بھی کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں۔
اس طرح اب امریکہ کورونا میں مبتلا ہونے والے افراد کے حوالے سے چین سے آگے نکل گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر کے آخر میں چین کے ہوبئی صوبے سے کورونا وائرس کے معاملے شروع ہوئے تھے اور اب یہ وبا دنیا کے بیشتر ممالک میں پھیل چکی ہے۔