دنیا کو درپیش موجودہ بحران میں بھی صہیونی فوج کی جارحیت کا سلسلہ جاری
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ پر اسرائیل کے جنگی طیاروں نے حملہ کیا ہے۔
قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے آدھی رات کو غزہ پٹی میں واقع شہر بیت لاہیا پر حملہ کیا۔ مقامی ذرائع نے غزہ کے شمال میں دھماکوں کی آوازیں سننے کی خبر دی ہے۔
شیئرینگ :
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ پر اسرائیل کے جنگی طیاروں نے حملہ کیا ہے۔
شھاب خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے آدھی رات کو غزہ پٹی میں واقع شہر بیت لاہیا پر حملہ کیا۔ مقامی ذرائع نے غزہ کے شمال میں دھماکوں کی آوازیں سننے کی خبر دی ہے۔
غزہ پر اسرائیل کے جنگی طیاروں کا حملہ ایسے میں ہوا ہے کہ جب کورونا وائرس فلسطین اور پوری دنیا میں سرایت کر گیا ہے اور اسرائیل کی جانب سے گزشتہ کئی سال سے غزہ کے محاصرے نے کورونا کا مقابلہ کرنے میں غزہ کو مشکلات سے دوچار کردیا ہے جس کی وجہ سے اس علاقے میں انسانی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...