دشمن پر ایران کی دفاعی قوت اور طاقت پوری طرح واضح ہوگئی ہے
ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ دشمنوں پر ایران کی دفاعی قوت اور طاقت پوری طرح واضح ہوگئی ہے۔
تہران میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر دفاع امیر حاتمی کا کہنا تھا کہ دشمن ایران میں بدامنی پھیلانے کے منصوبے پر کام کر رہے تھے لیکن ایران کی وزارت دفاع نے ان کے دانت کھٹے کر دیئے۔
شیئرینگ :
ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ دشمنوں پر ایران کی دفاعی قوت اور طاقت پوری طرح واضح ہوگئی ہے۔
تہران میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر دفاع امیر حاتمی کا کہنا تھا کہ دشمن ایران میں بدامنی پھیلانے کے منصوبے پر کام کر رہے تھے لیکن ایران کی وزارت دفاع نے ان کے دانت کھٹے کر دیئے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کے دانت کھٹے کرنے میں مسلح افواج کے جوانوں کی قربانیوں کے ساتھ ساتھ حربی طاقت اور میزائل و ڈرون ٹیکنالوجی میں ایران کی ترقی کا اہم کردار ہے۔
ایران کے وزیر دفاع نے سمندری دفاع کے میدان میں ملک کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال کے دوران تباہ کن بحری جہاز دنا اور بارودی سرنگیں صاف کرنے والا ایک بحری جہاز، بحریہ کے حوالے کردیا جائے گا۔
جنرل امیر حاتمی نے سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ہماری دفاعی طاقت کو آزمانا چاہتا تھا، لہذا مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کی مدبرانہ قیادت میں، عراق میں امریکہ کی عین الاسد چھاونی کو تباہ کر کے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا گیا۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...