سعودی عرب نے اپنے آقا امریکہ کے حکم پر فلسطینیوں کو قید کیا
یمن کی تحریک انصاراللہ کا کہنا ہے کہ سعودی جیلوں میں بند فلسطینی شہری امریکہ کے حکم سے قید کئے گئے ہیں۔
یمن کی تحریک انصار اللہ کے رکن محمد البخیتی نے کہا ہے کہ چونکہ انصار اللہ کے سربراہ یہ نہیں سمجھتے کہ سعودی ولیعھد بن سلمان کا ضمیر کبھی بیدار ہوگا اس لئے انہوں نے قیدیوں کے تبادلے کی پیشکش کی ہے۔
شیئرینگ :
یمن کی تحریک انصاراللہ کا کہنا ہے کہ سعودی جیلوں میں بند فلسطینی شہری امریکہ کے حکم سے قید کئے گئے ہیں۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی تحریک انصار اللہ کے رکن محمد البخیتی نے کہا ہے کہ چونکہ انصار اللہ کے سربراہ یہ نہیں سمجھتے کہ سعودی ولیعھد بن سلمان کا ضمیر کبھی بیدار ہوگا اس لئے انہوں نے قیدیوں کے تبادلے کی پیشکش کی ہے۔
تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبد الملک بدر الدین الحوثی نے جمعرات کو اپنے ایک خطاب میں کہا تھا کہ انصاراللہ، سعودی عرب کی جیلوں میں بند حماس کے قیدیوں کی رہائی کے بدلے جارح سعودی اتحاد کے پائلٹ قیدیوں کو رہا کرنے کے لئے تیار ہے۔
سعودی عرب کی چار جیلوں میں فلسطین اور اردن کے اڑسٹھ سے زیادہ شہری تحریک حماس سے رابطے کے الزام میں قید ہیں۔ محمد البخیتی نے یمنی عوام کے نزدیک مسئلہ فلسطین سر فہرست قرار دہتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت، حماس سے دشمنی رکھتی ہے اور اسرائیل و امریکہ کے مفاد میں کام کرتی ہے۔
تحریک انصاراللہ کی جانب سے قیدیوں کے تبادلے کی پیشکش کا حماس و جہاد اسلامی سمیت فلسطین کے مختلف گروہوں نے خیر مقدم اور انصار اللہ کے اس بیان کی تعریف کی ہے -