حشد الشعبی نے کورونا وائرس سے مقابلے میں ہر قسم کے تعاون کا اعلان کردیا
پوری قوت کے ساتھ کورونا کی نابودی کے لئے دیگر اداروں کے ساتھ میدان میں موجود رہے گی۔
عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے کہا ہے کہ وہ پوری قوت کے ساتھ کورونا کی نابودی کے لئے دیگر اداروں کے ساتھ میدان میں موجود رہے گی۔ ادھر حزب اللہ عراق نے کہا ہے
شیئرینگ :
عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے کہا ہے کہ وہ پوری قوت کے ساتھ کورونا کی نابودی کے لئے دیگر اداروں کے ساتھ میدان میں موجود رہے گی۔ ادھر حزب اللہ عراق نے کہا ہے کہ امریکی اقدامات عراقی عوام کی استقامت کو متاثرنہیں کرسکتے -
عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے کہا ہے کہ وہ پوری قوت کے ساتھ کورونا کی نابودی کے لئے دیگر اداروں کے ساتھ اس وقت تک میدان میں موجود رہے گی جب تک اس بیماری کا جڑ سے خاتمہ نہیں ہو جاتا -
عراق میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں روز افزوں اضافے کے پیش نظر عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے صوبہ کربلا میں ایک فیلڈ اسپتال قائم کیا ہے جس میں کورورنا سے متاثرین کا علاج کیا جا رہا ہے -
عراق میں تقریبا چار سو افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جن میں اب تک چھتیس افراد کو اپنی جان بھی گنوانی پڑی ہے جبکہ ایک سو پانچ افراد صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں -
اس درمیان عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کی ذیلی تحریک، حزب اللہِ عراق نے کہا ہے کہ ملک کے خلاف امریکی اقدامات سے عوام کے جذبہ استقامت پر کوئی اثرنہیں پڑے گا - امریکی وزرات جنگ پینٹاگون نے اپنے ایک خفیہ فرمان میں عراق میں متعین امریکی فوجی کمانڈروں سے کہا ہے کہ وہ عراق میں حزب اللہ کو ختم کرنے کے لئے اپنی مہم اور پروگرام پر عمل درآمد تیز کردیں -
حزب اللہ عراق نے ہفتے کو ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ عراق پر تسلط جمانے کی امریکا کی تمام کوششوں کو ملک کی استقامتی تحریکوں اور گروہوں کا سامنا کرنا پڑے گا اور امریکا کی ساری کوششیں اس چٹان کے مقابلے میں ناکام ہوجائیں گی -
حزب اللہ عراق نے ایران کے خلاف امریکا کی نئی پابندیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا امریکی اقدامات سے کہ جن میں جنگ دہشت گردی اور سازشوں کے سوا کچھ بھی نہیں ہے، تنگ آ چکی ہے - امریکی وزارت خزانہ نے جمعرات چھبیس مارچ کو ایران کے خلاف مزید ظالمانہ پابندیاں عائد کردی ہیں-
ان پابندیوں میں ایران کے پندرہ شہریوں اور پانچ اداروں کو نشانہ بنایا گیا ہے - گذشتہ ہفتوں کے دوران جب دنیا اور ایران کورونا کا شکار ہیں بہت سے ملکوں منجملہ روس، چین، پاکستان، ترکی اور عالمی اداروں نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف اپنی غیر انسانی اور ظالمانہ پابندیوں کو ختم کردے۔