پاکستان میں کورونا وائرس سے صورتحال مزید خراب تعداد 1500 سے زاید
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 1500 تک پہنچ گئي ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے اور ملک کے مختلف حصوں میں مزید متاثرہ افراد سامنے آنے سے مجموعی تعداد 1500 ہوگئی
شیئرینگ :
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 1500 تک پہنچ گئي ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 1500 تک پہنچ گئي۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے اور ملک کے مختلف حصوں میں مزید متاثرہ افراد سامنے آنے سے مجموعی تعداد 1500 ہوگئی۔
اس مہلک وائرس سے خیبرپختونخوا میں ایک جبکہ گزشتہ روز پنجاب میں 2 اموات بھی سامنے آئیں جس کے بعد اب تک پاکستان میں وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12 ہوچکی ہے۔ اگرچہ اس وائرس سے سب سے زیادہ سندھ متاثر تھا تاہم گزشتہ روز پنجاب میں 82 کیسز سامنے آنے سے اب سب سے زیادہ متاثرین پنجاب سے ہیں۔
یہی نہیں بلکہ اب تک سب سے زیادہ اموات بھی پنجاب میں سامنے آئی ہیں جہاں 5 افراد اس عالمی وبا سے انتقال کرگئے جبکہ 4 افراد کا خیبر پختونخوا، ایک سندھ، ایک بلوچستان اور ایک گلگت بلتستان میں انتقال ہوا۔