دنیا موجودہ حالات میں کورونا کو شکست دینے کے بعد ایک نیو ورلڈ آرڈر کی بنیاد رکھ سکتی ہے
حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے امریکی حکومت کو کورونا وائرس کے مقابلے میں ناتواں قرار دیا ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے ہفتے کی رات اپنے ایک خطاب میں کہا کہ دنیا موجودہ حالات میں کورونا کو شکست دینے کے بعد ایک نیو ورلڈ آرڈر یا نئے عالمی نظام کی بنیاد رکھ سکتی ہے
شیئرینگ :
حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے امریکی حکومت کو کورونا وائرس کے مقابلے میں ناتواں قرار دیا ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے ہفتے کی رات اپنے ایک خطاب میں کہا کہ دنیا موجودہ حالات میں کورونا کو شکست دینے کے بعد ایک نیو ورلڈ آرڈر یا نئے عالمی نظام کی بنیاد رکھ سکتی ہے۔
حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے کورونا کے خلاف جاری جنگ کو طویل المدت قرار دیتے ہوئے دنیا سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک مشترکہ دشمن کی حیثیت سے اس وائرس کا مقابلہ کریں۔
واضح رہے کہ اس وقت امریکہ کی تمام پچاس ریاستوں میں کورونا وائرس سرایت کر چکا ہے اور اس وبا کا شکار ہونے والوں کی تعداد کے لحاذ سے امریکہ، دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔