ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں دو شدید دھماکوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
ملک کے اینٹی ایئر کرافٹ یونٹ نے دو بیلسٹک میزائلوں کا پیچھا کر کے انہیں ریاض کی فضا میں منہدم کیا ہے۔
شیئرینگ :
ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں دو شدید دھماکوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
ارنا نیوز کے مطابق سعودی ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ ملک کے اینٹی ایئر کرافٹ یونٹ نے دو بیلسٹک میزائلوں کا پیچھا کر کے انہیں ریاض کی فضا میں منہدم کیا ہے۔
سعودی عرب کا دعوی ہے کہ اسکے اینٹی ایئر کرافٹ یونٹ نے ملک کے جنوبی علاقے جیزان میں بھی ایک میزائل کو نشانہ بنا کر تباہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں ابھی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
ادھر یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ السریع نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اعلان کیا کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیارے دار الحکومت صنعا پر حملہ کرنا چاہتے تھے جسے یمنی فورسز نے ناکام بناتے ہوئے انہیں فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔
گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ساتویں مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کو یمن کی دفاعی طاقت کے سامنے تسلیم ہو کر آپریشن انجام دیئے بغیر، واپس جانا پڑا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی و مغربی حمایت کے زیر سایہ مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر سعودی جارحیت جاری ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ اس عرصے کے دوران یمن کو شدید طور پر دوا اور غذا کی قلت کا بھی سامنا رہا ہے۔