افغان حکومت کی 21 رکنی کمیٹی کو مسترد کرتے ہیں، افغان طالبان
افغان طالبان نے افغان حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی 21 رکنی کمیٹی کو مسترد کرتے ہوئے انٹرا افغان مذاکرات سے انکارکردیا ہے۔
افغان طالبان نے افغان حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی 21 رکنی کمیٹی کو مسترد کرتے ہوئے انٹرا افغان مذاکرات سے انکارکردیا ہے۔
شیئرینگ :
افغان طالبان نے افغان حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی 21 رکنی کمیٹی کو مسترد کرتے ہوئے انٹرا افغان مذاکرات سے انکارکردیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان نے افغان حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی 21 رکنی کمیٹی کو مسترد کرتے ہوئے انٹرا افغان مذاکرات سے انکارکردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے صدر اشرف غنی کی جانب سے " بین الافغان مذاکرات" کے لیے تشکیل دی گئی 21 رکنی ٹیم کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی ٹیم میں تمام قبائل کی نمائندگی نہیں ہے اس لیے اس ٹیم کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے۔
افغان ترجمان نے مزید کہا کہ مذاکراتی ٹیم میں افغانستان کے تمام قبائل اور گروہ کی نمائندگی ہونا ضروری ہے اس کے بغیر کوئی بھی مذاکرات مثبت ثابت نہیں ہوں گے اور ایسے فیصلے نہیں ہو پائیں گے جو سب کے لیے قابل قبول بھی ہوں۔