تاریخ شائع کریں2020 30 March گھنٹہ 15:22
خبر کا کوڈ : 456923

ٹرمپ حکومت کورونا کے خلاف طبی سہولتوں کی فراہمی میں ناکام ہوچکی ہے

نینسی پیلوسی نے امریکی صدر پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا کا انکار نہ کرتے تو آج امریکیوں کو اپنی جان سے ہاتھ نہ دھون
نینسی پیلوسی نے امریکی صدر پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا کا انکار نہ کرتے تو آج امریکیوں کو اپنی جان سے ہاتھ نہ دھونا پڑتا
ٹرمپ حکومت کورونا کے خلاف طبی سہولتوں کی فراہمی میں ناکام ہوچکی ہے
نینسی پیلوسی نے امریکی صدر پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا کا انکار نہ کرتے تو آج امریکیوں کو اپنی جان سے ہاتھ نہ دھونا پڑتا۔
ارنا کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے کورونا کے خلاف حکومتی اقدامات پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت حال یہ ہے کہ امریکہ میں اس قدر کورونا ٹیسٹ انجام نہیں پا رہے جتنے ٹیسٹ ہونے تھے اور کورونا میں مبتلا علاقوں کو درکار طبی سہولتوں کی فراہمی میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے لاپرواہی برتی جا رہی ہے۔
اُدھر امریکہ میں الرجی اور متعدی امراض کے قومی مرکز کے سربراہ نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ کورونا امریکہ میں ایک سے دو لاکھ افراد کی جان لے سکتا ہے۔ اس وقت امریکہ کورونا متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے اور اب تک ایک لاکھ بیالیس ہزار سے زائد افراد کووڈ نائینٹین میں مبتلا ہو چکے ہیں جبکہ دوہزار چار سو چوراسی امریکیوں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا کے تعلق سے ٹرمپ انتظامیہ کے رویہ نے ملک بھر میں خاصی تشویش پیدا کر دی ہے جس کے سبب ملک کی مختلف ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcirqa5pt1aw32.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ