صہیونی وزیراعظم نتن یاہو کو کورونا وائرس کا خوف ستانے لگا
صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتنیاہو کو بھی اس کے گھر میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔
نتنیاہو کی معاون ریوکا پالوچ کا کورونا ٹیسٹ مثـبت آنے کے بعد صیہونی وزیر اعظم اور انکے کئی معاونین کو گھروں میں قرنطینہ کردیا گیا ہے
شیئرینگ :
صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتنیاہو کو بھی اس کے گھر میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔
صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے دفتر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بنیامین نتنیاہو اور ان کے کئی معاونین کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے شبہے میں ان کے گھروں میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے- صیہونی حکومت کے ذرائع نے کہا ہے کہ نتنیاہو کی معاون ریوکا پالوچ کا کورونا ٹیسٹ مثـبت آنے کے بعد صیہونی وزیر اعظم اور انکے کئی معاونین کو گھروں میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔
خبروں میں کہا گیا ہے کہ نتنیاہو کی معاون خصوصی پالوچ کے شوہر کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد خود پالوچ کو بھی ٹیسٹ کرانا پڑا جس میں ان کی بھی رپورٹ مثـبت آئی ہے -
اس درمیان صیہونی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے زیرقبضہ علاقوں میں کورونا سے متاثرین کی تعداد چار ہزار تین سو سینتالیس ہو گئی ہے -
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...