تاریخ شائع کریں2020 30 March گھنٹہ 20:47
خبر کا کوڈ : 456959

صہیونی وزیراعظم نتن یاہو کو کورونا وائرس کا خوف ستانے لگا

صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتنیاہو کو بھی اس کے گھر میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔
نتنیاہو کی معاون ریوکا پالوچ کا کورونا ٹیسٹ مثـبت آنے کے بعد صیہونی وزیر اعظم اور انکے کئی معاونین کو  گھروں میں قرنطینہ کردیا گیا ہے
صہیونی وزیراعظم نتن یاہو کو کورونا وائرس کا خوف ستانے لگا
صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتنیاہو کو بھی اس کے گھر میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔
صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے دفتر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بنیامین نتنیاہو اور ان کے کئی معاونین کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے شبہے میں ان کے گھروں میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے- صیہونی حکومت کے ذرائع نے کہا ہے کہ نتنیاہو کی معاون ریوکا پالوچ کا کورونا ٹیسٹ مثـبت آنے کے بعد صیہونی وزیر اعظم اور انکے کئی معاونین کو  گھروں میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔
خبروں میں کہا گیا ہے کہ نتنیاہو کی معاون خصوصی پالوچ کے شوہر کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد خود پالوچ کو بھی ٹیسٹ کرانا پڑا جس میں ان کی بھی رپورٹ مثـبت آئی ہے -
اس درمیان صیہونی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے زیرقبضہ علاقوں میں کورونا سے متاثرین کی تعداد چار ہزار تین سو سینتالیس ہو گئی ہے -
https://taghribnews.com/vdchm-nkw23nmwd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ