امریکی فوجیوں نے عراق سے ایک اور فوجی بیس خالی کردی
امریکی اتحاد نے عراق میں اپنی ایک اور چھاونی خالی کر دی ہے اور کرکوک ائیربیس عراقی فوج کے حوالے کر دی ہے۔
امریکی اتحاد نے عراق میں اپنی ایک اور چھاونی خالی کر دی ہے اور کرکوک ائیربیس عراقی فوج کے حوالے کر دی ہے۔ کچھ دن پہلے امریکی فوج نے قیارہ ائیربیس بھی عراقی فورس کے حوالے کر دی تھی
شیئرینگ :
امریکی اتحاد نے عراق میں اپنی ایک اور چھاونی خالی کر دی ہے اور کرکوک ائیربیس عراقی فوج کے حوالے کر دی ہے۔ کچھ دن پہلے امریکی فوج نے قیارہ ائیربیس بھی عراقی فورس کے حوالے کر دی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ کرکوک چھاونی کے اندر عراقی اور امریکی فوجی حکام کی موجودگی میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس کے دوران اس چھاونی کو عراقی فوج کے حوالے کرنے کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔
در ایں اثنا جرمن فوجی حکام نے کہا ہے کہ عراق میں موجود جرمن فوجیوں کو زیادہ تر تعداد کو بہت جلد عراق سے واپس بلا لیا جائے گا جو جرمنی میں کورونا کی وبا سے مقابلے میں حصہ لیں گے۔
جرمن فوجی حکام نے اتوار کو کہا کہ عراق میں بہت ضروری تعداد کو چھوڑ کر باقی فوجیوں کو جرمنی واپس بلایا جا رہا ہے اور کچھ فوجی تو اتوار کو جرمنی پہنچ بھی چکے ہیں۔