ایرانی حکومت اور عوام متحد ہوکر کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گے
اسلامی جمہوریہ ایران کے حکومتی ترجمان نے ایران کے خلاف دشمن کی ظالمانہ پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا
اسلامی جمہوریہ ایران کے حکومتی ترجمان نے ایران کے خلاف دشمن کی ظالمانہ پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت اور عوام متحد ہوکر کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
شیئرینگ :
اسلامی جمہوریہ ایران کے حکومتی ترجمان نے ایران کے خلاف دشمن کی ظالمانہ پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت اور عوام متحد ہوکر کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے حکومتی ترجمان علی ربیعی نے ایران کے خلاف دشمن کی ظالمانہ پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت اور عوام متحد ہوکر کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ علی ربیعی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال نوروز ہمیں تبدیلی اور تحول کا پیغام سناتا ہے نئے اور بہتر حال میں تبدیل ہونے کا سبق سکھتا ہے اس سال ہمارا نوروز ، عید مبعث اور اعیاد شعبانیہ کے ساتھ آیا ہے۔ میں ایرانی قوم کو ایک بار پھر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔مہر کے مطابق علی ربیعی نے کہا کہ ایرانی قوم دشمن کی اقتصادی پابندیوں اور کورونا کو ایک ساتھ شکست سے دوچار کرنے کے لئے آمادہ ہے۔ کورونا کے سلسلے میں قائم مرکزی کمیٹی کا اجلاس 31 مارچ اور یکم اپریل کو بھی ہوگا ہم نے کورونا کو شکست دینے کا پختہ عزم کررکھا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مسلح افواج ، رضاکار فورس اور ملک کے تمام ادارے قوم کی خدمت میں مصروف ہیں۔ اسپتالوں میں 13 ہزار تخت خالی ہیں ہم کسی بھی بحران کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل طور پر آمادہ ہیں۔ مہر کے مطابق علی ربیعی نے عراق میں امریکی شرارتوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عراق میں امریکی اقدامات غیر قانونی ہیں۔ اگر امریکہ نے حزب اللہ عراق پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑےگا۔ مہر کے مطابق علی ربیعی نے یمن پر سعودی عرب کی بربریت پر مبنی سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اپنے ناپاک عزائم میں کمایاب نہیں ہوگا، سعودی عرب کو امریکی پشتپناہی اور امیرکی ہتھیاروں پر ناز ہے جبکہ یمنی عوام کو اللہ تعالی کی طاقت پر ناز ہے اور ان کا بہترین ہتھیار ان کا ایمان اور استقامت ہے۔ سعودی عرب کو یمنی عوام کے خلاف جارحیت کو روک کر امن و صلح کی طرف قدم بڑھانا چاہیے اور یمن سے اپنی فوج کو فوری طور پر نکال لینا چاہیے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...