حکومت کو امریکہ سے کسی قسم کی مدد کی توقع نہیں رکھنی چاہیے
محمد باقر قالیباف نے ایرانی حکومت پر اندرونی ظرفیتوں سے بھر پور استفادہ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا
محمد باقر قالیباف نے ایرانی حکومت پر اندرونی ظرفیتوں سے بھر پور استفادہ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کواپنے ماہرین کے نظریات پر توجہ دینی چاہیے اور امریکہ سے مدد کی توقع نہیں رکھنی چاہیے
شیئرینگ :
تہران کے سابق میئر اور گیارہویں پارلیمنٹ کے نمائندے محمد باقر قالیباف نے ایرانی حکومت پر اندرونی ظرفیتوں سے بھر پور استفادہ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کواپنے ماہرین کے نظریات پر توجہ دینی چاہیے اور امریکہ سے مدد کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔
مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق تہران کے سابق میئر اور گیارہویں پارلیمنٹ کے نمائندے محمد باقر قالیباف نے ایرانی حکومت پر اندرونی ظرفیتوں سے بھر پور استفادہ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کواپنے ماہرین کے نظریات پر توجہ دینی چاہیے اور امریکہ سے مدد کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ کورونا کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں رضاکار اور جہادی تنظیموں نے اہم کردار ادا کیا ہے اورعوام کی مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں کورونا کامقابلہ سبھی اداروں کی ذمہ داری ہے۔
قالیباف نے ماہرین کے نظریات کو مد نظر رکھنے زور دیتے ہوئے کہا کہ حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے بحران کو کم کرنے کے سلسلے میں ماہرین کے نظریات پر عمل کرنا چاہیے اور بحران کو مزید بڑھنے سے روکنا چاہیے دوسروں سے مدد کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔
محمد باقر قالبیاف نے کہا کہ ہم باہمی اتحاد اور تعاون سے مشکلات پر قابو پاسکتے ہیں اور یہ اسی صورت میں ہوسکتا ہے جب ہم اپنی اندرونی ظرفیتوں سے بھر پور استفادہ کریں اور اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں۔