تاریخ شائع کریں2020 31 March گھنٹہ 15:10
خبر کا کوڈ : 457019

حیدر آباد کی صرف نور مسجد میں تبلیغی جماعت کے 36 افراد میں کورونا کی تصدیق

پاکستان میں بھی کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد اوراسی طرح اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے
جہاں دنیا بھر میں کورونا کے متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے وہیں پاکستان میں بھی کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد اوراسی طرح اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے
حیدر آباد کی صرف نور مسجد  میں تبلیغی جماعت کے 36 افراد میں کورونا کی تصدیق
جہاں دنیا بھر میں کورونا کے متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے وہیں پاکستان میں بھی کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد اوراسی طرح اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
پاکستان کے صوبہ سندھ کی وزیر صحت اور بہبود آبادی کی میڈیا کوآرڈینیٹر میران یوسف کے مطابق حیدر آباد میں اس وقت کورونا کے کیسز کی تعداد تینتالیس ہوگئی ہے جن میں سے چھتیس کیسز تبلیغی جماعت کے ارکان سے متعلق ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نئے کیسز نور مسجد سے رپورٹ ہوئے ہیں جہاں پہلے ہی تبلیغی جماعت کے دوسو ارکان کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
خیال رہے کہ حیدر آباد کی نور مسجد، سندھ میں تبلیغی جماعت کا دوسرا بڑا مرکز ہے جس کو گزشتہ ہفتے انیس سالہ چینی نژاد تبلیغی رکن میں وائرس مثبت آنے کے بعد سیل کردیا گیا تھا۔ تبلیغی جماعت سے منسلک افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد سندھ کے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا ہوا جبکہ گیارہ مارچ سے پندرہ مارچ کے دوران لاہور کے علاقے رائیونڈ میں تبلیغی جماعت کا اجتماع ہوا تھا جس کے بعد جماعت کے اراکین میں وائرس مثبت آنے کی رپورٹس سامنے آئیں۔
سندھ میں اس وقت کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد پانچ سو چھیاسٹھ ہے جبکہ پنجاب میں چھے سو اکیاون، بلوچستان میں ایک سو باون، خیبرپختونخوا میں دوسو اکیس، گلگت بلتستان میں ایک سو اٹھائیس، اسلام آباد میں اکیاون اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک سو باون کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک ہزار سات سو پچھتر ہوگئی ہے اور چوبیس افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ اب تک ستاون افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ دنیا کے تقریبا دوسو ممالک میں کورونا وائرس سرایت کر چکا ہے ۔
https://taghribnews.com/vdcfyedj1w6dtxa.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ