طبی سہولیات اور دواؤں کی ترسیل میں رکاوٹ پابندیوں کے ختم کیا جائے
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہ نے کورونا کی روک تھام کے لئے ترقی پذیر ممالک کے خلاف عائد پابندیاں ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہ نے کورونا کی روک تھام کے لئے ترقی پذیر ممالک کے خلاف عائد پابندیاں ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے
شیئرینگ :
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہ نے کورونا کی روک تھام کے لئے ترقی پذیر ممالک کے خلاف عائد پابندیاں ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اسپوتنک نیوز ایجنسی کے مطابق تیجانی محمد باندی نے کہا کہ تمام پابندیاں بالخصوص وہ پابندیاں جو ممالک تک طبی سہولیات اور دواؤں کی ترسیل میں رکاوٹ ہیں، انہیں فوری طور پر اٹھائے جانے کی ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہ نےتمام ممالک سے اپیل کی کہ وہ کورونا کی روک تھام کے لئے ایک دوسرے کا سہارا بنیں۔
اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوترش نے گروپ جی ٹوئنٹی کے سربراہوں کے نام ایک خط میں یہ مطالبہ کیا تھا کہ وہ مختلف ممالک کے خلاف عائد پابندیاں ختم کریں تاکہ کورونا کی روک تھام کے لئے طبی وسائل اور دواؤں کی ترسیل کو یقینی بنایا جا سکے۔
واضح رہے کہ پابندیاں اٹھائے جانے پر مبنی عالمی مطالبے کے باوجود امریکہ ایران کے خلاف اپنی غیر قانونی پابندیوں کا سلسلہ نہ صرف جاری رکھے ہو ئے ہے بلکہ ان میں آئے دن اضافہ بھی کر رہا ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...