طالبان دہشتگردوں نے 2 حملوں میں 12 افغان پولیس اہلکاوں کو ہلاک کردیا
افغانستان میں طالبان دہشت گردوں کے 2 حملوں میں کم سے کم 12 افغان پولیس اہلکارہلاک ہوگئے ہیں۔
طالبان دہشت گردوں نے شمال مشرقی صوبہ تخار میں پولیس ہیڈ کوارٹر کی عمارت کے قریب متعدد چوکیوں پر حملہ کرکے 6 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا
شیئرینگ :
افغانستان میں طالبان دہشت گردوں کے 2 حملوں میں کم سے کم 12 افغان پولیس اہلکارہلاک ہوگئے ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان دہشت گردوں کے 2 حملوں میں کم سے کم 12 افغان پولیس اہلکارہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان خلیل اسیر نے کہا ہے کہ طالبان دہشت گردوں نے شمال مشرقی صوبہ تخار میں پولیس ہیڈ کوارٹر کی عمارت کے قریب متعدد چوکیوں پر حملہ کرکے 6 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ ادھر صوبہ زابل میں بھی طالبان کے حملے میں کم سے کم 6 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق طالبان نے امریکہ سے معاہدے کے بعد امریکی فوجیوں کے بجائے اب افغان فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔