وائٹ ہاؤس نے کورونا وائرس سے ڈھائی لاکھ تک اموات کا خدشہ ظاھر کردیا
کورونا وائرس کے سبب اگلے دو ہفتے انتہائی درد ناک ثابت ہوسکتے ہیں۔ امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں بریفنگ میں کہا
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی عوام کے لئے کورونا وائرس کے سبب اگلے دو ہفتے انتہائی درد ناک ثابت ہوسکتے ہیں
شیئرینگ :
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی عوام کے لئے کورونا وائرس کے سبب اگلے دو ہفتے انتہائی درد ناک ثابت ہوسکتے ہیں۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی عوام کے لئے کورونا وائرس کے سبب اگلے دو ہفتے انتہائی درد ناک ثابت ہوسکتے ہیں۔ امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں بریفنگ میں کہا کہ نظر نہ آنے والے دشمن کی وجہ سے امریکہ میں اس طرح کی اموات ناقابل یقین ہیں۔ وائٹ ہاؤس نے کورونا وائرس سے ڈھائی لاکھ تک اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ صدر ٹرمپ کے مشیر ڈاکٹر فاوچی نے تصدیق کی کہ ملک کو کم سے کم ایک لاکھ اموات کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ امریکہ میں گزشتہ روز کورونا بیماری سے 741 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد تین ہزار 882 ہو گئی ہے، جبکہ ایک لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...